: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،7اپریل(ایجنسی) انڈین ٹیکنالوجی ادارے (آئی آئی ٹی) کے گریجویٹ کورسز کی سالانہ فیس آئندہ تعلیمی سیشن کے لئے موجودہ 90 ہزار روپے بڑھا کر دو لاکھ روپے ہوگی لیکن ایس سی، ایس ٹی کمزور طبقوں کے طلبا کی فیس معاف کر دی گئی ہے. انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے حکام نے کہا کہ آئی آئی ٹی پینل کی
تجویز کے پیش نظر ایچ آر ڈی وزارت نے فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا. انہوں نے کہا کہ وزارت نے آئی آئی ٹی کے گریجویٹ کورسز کی فیس کو موجودہ 90 ہزار روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ایسے طالب علم جن سالانہ خاندانی آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہے، انہیں فیس میں سو فیصد چھوٹ دی جائے گی. اس کے علاوہ SC, ST طالب علموں کو فیس میں سو فیصد رعایت حاصل ہوگی.